منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پاکستانی شاہینوں نے کالی آندھی کودوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی شکست دیدی،شاداب ایک مرتبہ پھرہیرونکلے

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

پورٹ آف سپین(مانیٹرنگ ڈیسک) دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میںپاکستان نے ویسٹ انڈیزکوشکست دیدی ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیااورپاکستان کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی اوریہ میچ پاکستان نے تین رنزسے جیت لیا۔۔ پاکستان کی طرف سے کامران اکمل اور احمد شہزاد نے اننگزکاآغازکیا۔ پہلے ہی اوور میں سیموئل بدری نے کامران اکمل کو بولڈ کرکے واپس لوٹا دیا۔بابر اعظم اور

احمد شہزاد بھی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور کیچ آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ احمد شہزاد کی وکٹ سنیل نارائن کے حصے میں آئی جبکہ بابر اعظم کو براتھ ویٹ نے آؤٹ کیا۔ بابر اعظم نے 27 جبکہ احمد شہزاد صرف 14 رنز بنا سکے۔ پاکستانی ٹیم نے انتہائی سست رفتاری سے دس اعشاریہ دو اوورز میں نصف سینچری مکمل کی۔پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 132رنزبنائے اور ویسٹ انڈیزکو133رنزکاٹارگٹ دیاجوویسٹ انڈیزحاصل نہ کرسکااورپاکستان نے سیریز میں 2صفرکی برتری حاصل کرلی ۔جبکہ ویسٹ انڈیز کی جانب سے ایون لیوس اور چیڈوک والٹن ہدف کے تعاقب کے لئے کریز پر آئے لیکن دوسرے ہی اوور میں 10 کے مجموعی اسکور پر لیوس رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسری وکٹ پر والٹن اور سیموئلز نے 50 رنز کی شاندار شراکت قائم کی جس کے بعد میزبان ٹیم کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور ایک کے بعد ایک کھلاڑی آتا جاتا رہا۔والٹن 21، لینڈل سیمنز ایک، کیرون پولارڈ 3، مارلن سیموئلز 44، کپتان بریتھ ویٹ 15 اور رومان پاویل بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے۔ شاداب خان نے اپنے شاندار اسپیل میں ایک میڈن اوور کے ساتھ 14 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں جب کہ وہاب ریاض اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس میچ میں بھی شاداب نے عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کیااورچاراووزمیں چودہ رنزدیکرایک وکٹ حاصل کی جس کی وجہ سے پاکستان کودوسرے میچ میں فتح مل گئی ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…