منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان گلی سے لڑکوں کو اٹھا تا اور وہ ۔۔۔!

datetime 31  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان جیسا کپتان پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں آج تک نہیں آیا، یہ واحد کپتان تھے جن کو گھر سے پکڑ کر لا کر کپتانی دی گئی جبکہ باقی کپتانوں کے آگے بورڈ نے ہاتھ تک جوڑے کے چلے جائیں، سینئر سپورٹس تجزیہ کار سکندر بخت کا نجی ٹی وی سے گفتگو میں عمران خان کو خراج تحسین۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و سپورٹس تجزیہ کار سکندر بخت کا کہنا تھا کہ عمران خان کو جو سب سے زیادہ

ایڈوانٹیج حاصل رہا وہ یہ تھا کہ ان کو کبھی بھی ڈراپ ہونے کا ڈر نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ بلا شبہ مصباح الحق کی بحیثیت کپتان کامیابیوں کا گراف عمران خان سے زیادہ ہےمگر اس وقت مصباح الحق کو کرکٹ کو خیر آباد کہنے کا کہا جا رہا ہے اور بورڈ حکام ہاتھ جوڑ رہے ہیںمگر عمران خان وہ واحد کپتان تھے جو جب 1987میں کرکٹ چھوڑ کر گھر چلے گئے تھے تو سابق صدر جنرل ضیا الحق نے انہیں گھر سے بلوا کر پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی سونپی اور کہا کہ آپ کرکٹ ٹیم کی قیادت سنبھالیں ۔ یہی بات ہے کہ جب ایک کپتان کو یہ پتہ ہو کہ اسے کوئی چھو بھی نہیں سکتا تووہ بہت بڑے بڑے فیصلے کرتا ہےجیسے عمران خان نے ایک میچ دیکھ کر وقار یونس کو قومی ٹیم میں جگہ دی،انضمام سے متاثر ہو کر انہیں قومی ٹیم کا حصہ بنا دیا، وسیم اکرم کو لے آئے اور کسی کی مجال نہیں ہوتی تھی کہ وہ یہ کہہ دے کہ آپ کس کو لے کر آ گئے اور کیوں لے کر آ گئےکیونکہ سب جانتے تھے کہ عمران خان پاکستان کرکٹ اور قومی ٹیم کو بہتر اور اچھا بنانا چاہتے تھے اور یہ خوبی صرف عمران خان کے علاوہ کسی اور کپتان میں نہیں ۔ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں سوائے عمران خان کے سب کپتانوں کو ہاتھ جوڑ کر کہا گیا کہ آپ کرکٹ سے ریٹائر ہو جائیں۔سکندر بخت کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جاندار اور اچھے فیصلوں کا راز یہ تھا کہ کہ انہیں کسی قسم کا ڈر نہیں ہوتا اور نہ ہی وہ

کسی لالچ کے تحت اچھے فیصلے کرنا چھوڑتے تھے۔عمران اپنے کھلاڑیوں کو بہت اعتماد اور تحفظ فراہم کرتے تھے، ان کا انداز یہ ہوتا تھا کہ وہ بلے باز کو کہتے تھے کہ یہ پانچ ٹیسٹ کی سیریز ہے اس کے دوران کوئی آپ کو نہیں ہٹا سکتا آپ بہتر کھیلو اور اپنا آپ ثابت کرو ، عمران کے اس روئیے کی بدولت پاکستان کرکٹ کو کئی نامور کھلاڑی میسر آئے جبکہ کچھ کھلاڑی اتنا اچھا کپتان اور مواقع میسرآنے کے باوجود اپنا آپ ثابت نہ کر سکے اور پیچھے رہ گئے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…