لاہور (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر راشد لطیف نے کہا ہے کہ انہیں 10 ویں مرتبہ بکیز کی طرف سے فکسنگ کی پیشکش ہوئی تھی جس کے بارے بورڈ کو بتایا مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کئی مرتبہ فکسنگ کی آفر ہوئی جس کے بارے بورڈ کو کئی بار بتایا مگر پی سی بی نے اس بارے سنجیدگی سے ایکشن نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا بکیز کے بارے پی سی بی کو رپورٹ کرنے کا قانون ہی غلط ہے کیونکہ لڑکے بکیز کے بارے بتاتے ہوئے ڈرتے ہیں کیونکہ انہیں بکیز سے جان کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔عمر امین نے پی سی بی کو اس بارے رپورٹ کی تھی مگر اب اسے جان کا خطرہ لاحق ہے۔راشد لطیف نے نیا پنڈورا باکس کھولتے ہوئے کہا کہ آج تک کوئی بکی نہیں پکڑا گیا جن بکیز کی نشاندہی کی گئی وہ آزادانہ گھوم رہے ہیں،