جمعہ‬‮ ، 08 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جب بال ٹمپرنگ پر وقار یونس اور وسیم اکرم پر جرم ثابت ہو گیا تو سزاکن کھلاڑیوں کو دی گئی ؟سابق کرکٹرزنے بھی منہ کھول دئیے

datetime 30  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ اس وقت اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں اْلجھی ہوئی ہے،ہرزبان پر حالیہ اور ماضی کی کرپشن کاقصہ ہے۔ اس دوران کئی سابق کھلاڑیوں نے بھی منہ کھول کر نیا پینڈواباکس کھول دیا ہے۔ پہلے تاحیات پابندی اور پھر کلیئر ہوجانے والے سلیم ملک نے بورڈ اور جسٹس قیوم کمیشن پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہاکہ اْن سے معاملے میں کلیئرہونے کیلئے دس لاکھ روپے مانگے گئے تھے مگر میں نے

انکار کردیا۔سلیم ملک کا کہناتھا کہ بعدمیں سمجھ آیا کہ میں ہی بیوقوف تھا جتنی رقم مانگی گئی تھی،اْس سے کئی گنا زیادہ پیسے دس سالوں میں قانونی جنگ میں لگادئیے اور بدنامی الگ لی۔ وسیم اکرم اور انضمام الحق بھی جواکھیلتے تھے،اْن پر الزامات لگے اور جرمانے بھی ہوئے مگر دونوں ہی کسی نہ کسی حیثیت سے بورڈمیں آگئے اور اختیارات ودولت کے مزے لوٹے۔اگر میں بھی دس لاکھ روپے دے دیتاتومیرے ساتھ کوئی مسئلہ نہ ہوتا۔ ایک اور سابق کرکٹرباسط علی نے بھی اپنا منہ کھولتے ہوئے اعتراف کیا کہ انہوں نے بھی وسیم اکرم اور وقاریونس کیلئے بال ٹمپرنگ کی۔اْن سے پوچھیں کہ کیامیں اْن کیلئے بال ٹمپرنگ نہیں کرتاتھا؟ باسط علی کا کہناتھا کہ 1993ء اسکینڈل میں قصوروار اور ذمہ دارسبھی تھے لیکن سزاصرف سلیم ملک کو ملی۔ ادھرمیچ فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کی سزابھگتنے والے سابق پیسر عطاء الرحمن نے بھی لگے ہاتھوں بورڈ کو آڑے ہاتھوں لیاہے جن کا کہناہے کہ ماضی کا کیس واضح تھا مگر پی سی بی میں بیٹھے لوگ ہی اس کو نہیں ماننا چاہتے تھے کیونکہ اْن کا خیال تھا کہ آئی سی سی پاکستان پر پابندی لگا دے گی۔ عطاء الرحمن نے مزید کہاکہ مجھے کہاگیا کہ ’میں بڑاکھلاڑی ہوں،مجھے بچاؤ‘ باسط علی کو سب معلوم ہے کہ کس نے کیاکیا؟میں پی سی بی حکام سے سوال ہے کہ اگر فکسنگ کرنے والے محمد عامرکو دوبارہ کھلایا گیا تو مجھے کیوں باہر رکھاگیاتھا؟

موضوعات:



کالم



دوبئی کا دوسرا پیغام


جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…