دبئی (این این آئی)نیوزی لینڈ کی جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں 1۔0 سے شکست کی بدولت پاکستانی ٹیم ٹیسٹ کی عالمی درجہ بندی میں ترقی کر کے پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔جنوبی افریقہ کے خلاف ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی مضبوط پوزیشن تھی اور جنوبی افریقہ کو اننگز سے شکست کا خطرہ درپیش تھا تاہم بارش نے پورے دن کا کھیل ضائع کر کے نیوزی لینڈ کو یقینی فتح سے مھروم کردیا
جس کی بدولت جنوبی افریقہ نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز 1۔0 سے جیت لی۔سیریز جیتنے کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم دو رینکنگ پوائنٹس حاصل کر کے 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر پہنچ گئی ہے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم تنزلی کا شکار ہو کر پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔پورے سیزن میں عمدہ کاررکدگی دکھا کر لگاتار چار سیریز جیتنے والے ہندوستانی ٹیم نے عالمی نمبر ایک پوزیشن برقرار رکھتے ہوئے 10لاکھ ڈالرز کا انعام بھی جیتا جبکہ بھارت کے خلاف سیریز میں شکست کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچنے والی ا?سٹریلین ٹیم جنوبی افریقہ کی شکست کے بعد مزید ایک درجہ نیچے تیسرے نمبر پر چلی گئی ہے۔دونوں ٹیموں کی اب یہ پوزیشن یکم اپریل تک برقرار رہے گی جس کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ لاکھ ڈالرز کا انعام جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ آسٹریلیا کو دو لاکھ دالرز ملیں گے ٗفہرست میں 101 پوائنٹس کے ساتھ چوتھےٹیموں کی اب یہ پوزیشن یکم اپریل تک برقرار رہے گی جس کے سبب جنوبی افریقہ کی ٹیم پانچ لاکھ ڈالرز کا انعام جیتنے میں کامیاب رہی جبکہ آسٹریلیا کو دو لاکھ دالرز ملیں گے ٗفہرست میں 101 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر موجود انگلش ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر کا انعام ملے گا، پاکستانی ٹیم 97 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔نیوزی لینڈ کی ٹیم چھٹے ٗسری لنکا ساتویں ٗ ویسٹ انڈیز آٹھویں ٗبنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہے۔