بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ڈرو مت۔۔! سرفراز احمد کے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پیغام نے آگ لگادی

datetime 29  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پاکستان ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے خوف زدہ ہے ،پاکستان نے بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے ہمیشہ پہل کی۔ اپنے ایک انٹرویو دیتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ بھارت کو مثبت جواب دینا چاہیے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے آگے آنا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کے خلاف کھیلنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، لیکن لگتا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ

کھیلنے میں خوف زدہ ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان نے یہ بھی کہا کہ کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ،لیکن وہ ان سے پریشان نہیں ہیں اور نہ کامران اکمل مجھ سے خوف زدہ ہے۔ واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے سیریز کیھلنے کے لئے اجازت کے لئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے ، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز رواں سال کھیلی جانی ہے ، بی سی سی آئی نے پی سی بی کو سبز باغ دکھاتے ہوئے بگ تھری کی حمایت کے بدلے چھ سیزیز کھیلنے کا معاہدہ کیا تھا۔ بھارتی میڈیا میں سرفراز احمد کے بیان پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا ہے ،بھارتی میڈیا کے مطابق مودی سرکار نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پاکستان سے سیریز کرانے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔ اس سلسلے میں بھارت کے وزیر مملکت برائے امور داخلہ ہنس راج آہیرنے کہا کہ انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے پاکستان سے نیوٹرل وینیو پر سیریز کی اجازت کے لیے لکھے گئے خط کا علم نہیں۔ اگراس قسم کی کوئی سفارش آئی تو اس پر ضرور غور کیا جائے گا لیکن وہ سمجھتے ہیں ابھی دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی بحالی کا وقت نہیں آیا۔ ہنس راج آہیر کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت کرکٹ سیریز کے لیے وقت سازگار نہیں ، اس لیے اس صورت حال میں دونوں ممالک کے درمیان نیوٹرل وینیو پر بھی سیریز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…