منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

’’آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء‘‘ پاک بھارت ٹاکرا ، تاریخ سامنے آگئی

datetime 29  مارچ‬‮  2017 |

لندن (این این آئی) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2017ء ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا جو 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا ٗ بھارتی ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی ٗ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 4 جون کو آمنے سامنے ہوں گی۔ آئی سی سی کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق آئندہ سال ہونے والی چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کا آغاز یکم جون سے ہوگا اور 18 جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائیگا ٗ انگلینڈ کو تیسری بار ایونٹ کی میزبانی کا

اعزاز حاصل ہوگا، دو مرتبہ انگلش ٹیم نے فائنل تک رسائی حاصل کی تاہم پہلی بار اسے ویسٹ انڈیز اور دوسری بار بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ایونٹ میں شریک ٹیموں کو دو مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے، عالمی چمپئن آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش گروپ اے جبکہ پاکستان، بھارت، سری لنکا اور جنوبی افریقہ گروپ بی میں شامل ہیں۔ افتتاحی میچ میں انگلینڈ اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، 18 روزہ ایونٹ میں ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔ شائقین کرکٹ رواں سال یکم ستمبر سے 30 ستمبر تک ٹکٹیں خرید سکیں گے جبکہ باقی ٹکٹیں اکتوبر میں فروخت کی جائیں گی۔ پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت، دوسرا میچ 7 جون کو جنوبی افریقہ جبکہ تیسرا اور آخری میچ 12 جون کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔ ہر گروپ سے دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، سیمی فائنلز 14 اور 15 جون کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 18 جون کو ہو گا، بارش کی صورت میں فائنل کیلئے ریزرو ڈے بھی رکھا گیا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…