اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

تاریخ میں پہلی بار پی سی بی نے سکول ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا

datetime 29  مارچ‬‮  2017 |

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اے ایچ کاردار کے نام سے سکول ٹورنامنٹ کرانے کا اعلان کر دیا، لاہور سمیت ملک بھر سے 9 ہزار بچے حصہ لیں گے۔کاردار کپ کی تقریب رونمائی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر کے سکول طلبہ حصہ لیں گے۔

سکول کرکٹ کا ایسا پروگرام اس سے پہلے کبھی نہیں ہوا۔ کرکٹ کے 16 ریجن میں اسکا انعقاد ہوگا۔ ہر ریجن میں 16 سے 20 سکول حصہ لیں گے۔ ٹورنامنٹ ٹیلی ویڑن پر دکھایا جائے گا۔ اس پروگرام میں آنے والے بچے نیشنل ٹیم میں آئیں گے۔ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ پروگرام سکول کرکٹ کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے جس پر سات آٹھ کروڑ روپیہ لگے گا اور اس کے رزلٹ چار پانچ سال بعد آئیں گے۔ٹرافی کی رونمائی میں قومی کرکٹ ٹیم کے پہلے کپتان عبدالحفیظ کاردار کے بیٹے سابق گورنر سٹیٹ بنک شاہد کاردار بھی موجود تھے۔ اْن کا کہنا تھا کہ ٹورنامنٹ کے بیسٹ پلیئر کو ایک لاکھ روپے انعام وہ اپنی ذاتی جیب سے دیں گے جبکہ ڈائریکٹر گیم ڈویلپمنٹ ایزد سعید نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ میں سات سو سے زائد سکولز کی ساڑھے تین سو ٹیمیں اور 9 ہزار بچے حصہ لیں گے۔کرکٹ بورڈ کا سکول کرکٹ کا انعقاد خوش آئند غریب بچوں کے پاس کھیلنے کو نہ گراؤنڈ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…