منگل‬‮ ، 28 اکتوبر‬‮ 2025 

شاداب خان کی لاٹری لگ گئی،شاندارانعام دینے کافیصلہ

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)شاداب خان کی لاٹری لگ گئی،شاندارانعام دینے کافیصلہ، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی 20میچ میں زبردست باؤلنگ نے شاداب کی قومی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت کی راہ ہموار کردی ہے اور انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ٹیم میں اتارنے کا فیصلہ کرلیاگیا ہے ،

اس سلسلے میں سرفراز احمد کے ریمارکس نے مصباح الحق اور سلیکٹرز کا کام مزید آسان کردیا ہے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں اپنے انٹرنیشنل کیر یئر کا آغاز کرنیوالے 19سالہ قومی لیگ سپنر نے اپنی شاندار باؤلنگ کرکے قومی ٹیسٹ ٹیم میں بھی شمولیت یقینی بنالی ہے ،پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اپنے مقررہ 4 اوورز میں انہوں نے 1.75کے اکانومی ریٹ سے جہاں 7رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں وہیں حریف بلے باز ان کے سامنے بے بس نظر آئے ،لیگ سپن کیساتھ گگلی پر پوری مہارت رکھنے والے شاداب خان نے پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے بھی شاندار با ؤلنگ کی تھی جبکہ اب وہ ویسٹ انڈیز کیخلاف چار ٹی ٹونٹی میچوں کیساتھ ون ڈے سیریز کیلئے بھی قومی ٹیم میں شامل ہیں ،

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین انٹرنیشنل سطح پر شاداب کے اعتماد کو پرکھنا چاہتے تھے جوانہوں نے اپنے پہلے ہی میچ میں ثابت کردیا ، ویسٹ انڈیز کیخلاف تین میچوں کی سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ ٹیم کا اعلان ون ڈے سیریز کے دوران ہو گا جہاں یاسر شاہ کیساتھ شاداب خان کو بھی شامل کیاجائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…