اتوار‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2026 

’’ان فٹ قرار دیے گئے عمر اکمل نے میدان میں سب کو حیران کر دیا ‘‘ ایسی دھواں دار بیٹنگ کہ ڈبل سنچری پہ جا کر رکے وہ بھی کتنی گیندوں پر ؟

datetime 28  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)دورہ ویسٹ انڈیزکیلئے مکمل فٹ نہ ہونے کے جواز پر ڈراپ کئے جانے والے مڈل آرڈربیٹسمین عمراکمل نے کلب میں شاندار ڈبل سنچری اسکورکرکے ٹیم سے باہر ہونے کا غصہ اْتاردیاہے۔ عمراکمل نے ماڈل ٹاؤن علی گڑھ گراؤنڈمیں کرکٹ سینٹرکی جانب سے کھیلتے ہوئے چالیس اوورزفی اننگزکے میچ میں 26چوکوں اور 10چھکوں سمیت 119گیندوں

پر 225رنزکی دھواں دار اننگز کھیلی تاہم اْن کی یہ اننگز لسٹ اے میچوں میں شمارنہیں ہوگی۔ عمراکمل کی ڈبل سنچری کی بدولت کرکٹ سینٹر نے اس میچ میں مقررہ چالیس اوورزمیں 393رنزکا مجموعہ حاصل کیا۔واضح رہے کہ عمراکمل اس سے قبل بھی کلب کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکورکرچکے ہیں جب وہ 275رنز کی اننگز کھیلنے میں کامیاب رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…