ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کو دوسرا عدنان سمیع مل گیا , دنیا کے دوسرے تیز ترین بائولر کو شہریت دیدی

datetime 28  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) کرکٹ کی تاریخ کے دوسرے تیز ترین بائولر شان ٹیٹ نے بھارتی شہریت حاصل کر لی ہے۔ انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ’’ٹوئٹر‘‘ پر بھارتی شہریت ملنے کا اعلان کیا اور بھارتی پاسپورٹ کی تصویر بھی اپ لوڈ کر دی۔2007ء کے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کی فتح میں کلیدی کردار ادا کرنے والے شان ٹیٹ انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجھستان رائلز کی جانب سے کھیلنے کے دوران ایک

بھارتی ماڈل کے عشق میں گرفتار ہوئے اور 4 سال کے معاشقے کے بعد دونوں نے 2014ء میں شادی کر لی۔شادی کی تقریب میں بھارتی کرکٹرز یووراج سنگھ اور ظہیر خان بھی شریک ہوئے۔ شان ٹیٹ اب آسٹریلیا اور بھارت کی دوہری شہریت کے حامل کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے 2008ء میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا جبکہ 2011ء میں ون ڈے انٹرنیشنل سے بھی ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ انہوں نے آسٹریلیا کی قومی ٹیم کی جانب سے آخری ٹی 20 جنوری 2016ء میں بھارت کے خلاف کھیلا تھا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…