جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

شاداب خان نے پہلے ہی میچ میں عالمی ریکارڈ قائم کرڈالا

datetime 27  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارباڈوس(آئی این پی)پاکستانی لیگ اسپنر شاداب خان نے ویسٹ انڈیزکے خلاف ٹوئنٹی20انٹرنیشنل کرکٹ میں شاندار ڈیبیو کرتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیاہے۔شاداب خان نے بارباڈوس میں میزبان ویسٹ انڈیزکے خلاف اپنے کیریئر کے پہلے ٹوئنٹی20انٹرنیشنل میچ میں چار اوورزمیں 1.75رنزکے ریکارڈاکانومی ریٹ سے صرف سات رنزدیکر 3 وکٹیں حاصل کیں۔یہ ڈیبیو میچ میں ایک سے زائد اوورزپھینکنے والے دْنیاکے کسی بھی

بولر کابہترین اکانومی ریٹ ہے۔شاداب خان دْنیاکے پہلے بولر بن گئے ہیں جس نے کیریئرکے پہلے میچ میں کوٹے کے مکمل چاراوورزکراتے ہوئے 2رنز فی اوورسے بھی کم اکانومی ریٹ سے رنز دئیے۔شاداب خان سے قبل یہ ریکارڈکینیڈاکے اسٹیون ولش کے نام تھاجس نے 2008ء میں برموداکے خلاف اپنے تین اوورز میں 2.00کے اکانومی ریٹ سے صرف چھ رنزدیکر دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیومیچ میں کوٹے کے مکمل اوورزکرانے والے بولرز میں اس ریکارڈپرپہلے زمبابوے کے رئے پرائس قابض تھے۔ شاداب خان مختصرفارمیٹ کے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ کارنامہ عبدالرزاق، منصورامجد،محمد سمیع اور ذوالفقاربابر نے سرانجام دیاتھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پرامید ہوں کہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دؤں، بولنگ کنڈیشنز بالکل پاکستان سوپر لیگ جیسی ہی تھیں ، جس سے کافی مدد ملی۔  اس ریکارڈپرپہلے زمبابوے کے رئے پرائس قابض تھے۔ شاداب خان مختصرفارمیٹ کے پہلے ہی میچ میں تین وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں پاکستانی بولر بن گئے ہیں۔اس سے قبل یہ کارنامہ عبدالرزاق، منصورامجد،محمد سمیع اور ذوالفقاربابر نے سرانجام دیاتھا۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے کہا کہ پرامید ہوں کہ آئندہ بھی ایسی ہی پرفارمنس دؤں،

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…