لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاورزلمی کے مالک جاوید آفریدی اورآل رائونڈرشاہد خان آفریدی میں اختلاف 2006میں شروع ہوئے جب پشاورزلمی کے سربراہ جاوید آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹرپرشاہد آفریدی کوریٹائٹرنہیں ہونے کامشورہ دیاتھاجس پرشاہد آفریدی نے اس پیغام پربرامنایاتھااورکہاتھاکہ میں اپنے فیصلے خود کرتاہوں کسی کومیرے فیصلوں میں مداخلت کاکوئی حق نہیں اس کے بعد شاہد آفریدی نے
پی ایس ایل ٹومیں شرکت توکی لیکن پشاورزلمی کی کپتانی چھوڑدی تھی ۔اسی طرح جاوید آفریدی نے انکشاف کیاتھاکہ سیمی ڈیرن مسلمان ہورہے ہیں اس وقت بھی شاہد آفریدی ناراض ہوئے کہ میں سیمی ڈیرن کو مشکل سے پی ایس ایل کےلئے مناکرلایاتھااورجاوید آفریدی کی وجہ سے نئے مسائل پیداہورہے ہیں اسی طرح کولکتہ رائیڈرزکے معاملے پرشاہد آفریدی کوجاوید آفریدی سے اختلافات تھے اور شاہد آفریدی نے پشاورزلمی کوخیربادکہا