بدھ‬‮ ، 10 دسمبر‬‮ 2025 

دورہ ویسٹ انڈیز میں میری ساری امیدیں کس کھلاڑی سے وابستہ ہیں؟ مصباح الحق کا حیران کن انکشاف!!

datetime 24  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔مصباح الحق نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نو منتخب کپتان سرفراز احمد پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘سرفراز بہترین کپتان ہے، وہ کافی سمجھدار ہے اور جب بھی اسے کسی ٹیم کی قیادت سونپی گئی اس نے اپنی ذمہ داری کے ساتھ انصاف کیا۔

مصباح الحق کا کہنا تھا کہ دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے جانے والی پاکستانی ٹیم کافی متوازن ہے اور وہاں کی کنڈیشنز سے بھی کھلاڑی کافی حد تک واقف ہیں لہٰذا ان کے پاس اچھا پرفارم نہ کرنے کی کوئی وجہ نہیں۔حالیہ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے حوالے سے مصباح الحق نے کوئی تبصرہ کرنے سے گریز کیا تاہم اتنا ضرور کہا کہ ‘ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پی سی بی کو سخت قوانین مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…