اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز میچ ۔۔۔ پہلا میچ کب کھیلا جائے گا ؟

datetime 24  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارباڈوس(این این آئی)ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 مارچ کو بارباڈوس کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ قومی کرکٹ ٹیم دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران چار ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ  میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ ٹی ٹونٹی سیریز کا دوسرا میچ 30 مارچ کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائے گا۔  تیسرا میچ یکم اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے

مقام پر کھیلا جائیگا اور چوتھا میچ 2 اپریل کو پورٹ آف سپین، ٹرینیڈاڈ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 7 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 9 اپریل کو گیانا میں کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری میچ 11 اپریل کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 22 اپریل کو جمیکا میں شروع ہوگا، دوسرا  ٹیسٹ میچ 30 اپریل سے بارباڈوس میں شروع ہوگا اور تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 10مئی سے ڈومینیکا میں شروع ہوگا۔  ویسٹ انڈیز کیلئے ٹی 20 اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ ٹیسٹ کی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے۔ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنے والی15رکنی ٹی 20 ٹیم میں احمد شہزاد،کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، سرفراز احمد ( کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، سہیل تنویر، وہاب ریاض، رومان رئیس اور عثمان خان شنواری شامل ہیں ۔16رکنی ون ڈے سکواڈ میں احمد شہزاد، کامران اکمل، محمد حفیظ، بابر اعظم، شعیب ملک، فخر زمان، آصف ذاکر، سرفراز احمد ( کپتان)، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، وہاب ریاض، محمد عامر، فہیم اشرف، جنید خان  اور محمد اصغر شامل ہیں۔ ٹیم کے مینجر طلعت علی اور ہیڈ کوچ مکی آرتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…