بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

پی ایس ایل میں اسپاٹ فکسنگ کی رپورٹ کیسے کرکٹ بورڈتک کیسے پہنچی ،سرفرازاحمد کاکردار جان کرآپ داددینگے

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹرز ہی پکڑوانے لگے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے آل راؤنڈر کامران یونس کو بھی معطلی کا سامنا کرنا پڑیگا اس کیس میں ان کا کردار بھی مرکزی اور تعلق بھی سٹے بازوں کے بین الاقوامی گروہ سے بتایا جاتا ہے۔تحقیقات خاموشی سے آگے بڑھ رہی ہے ٗجلد سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے۔

فرسٹ کلاس کرکٹر کامران یونس نے پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں سے رابطہ کیا ٗدونوں ناموں کو صیغہ راز میں رکھا جارہا ہے ان کے علاوہ کرکٹرز محمد نواز اور عمر امین سے سٹے بازوں نے رابطہ کیا تھا انہوں نے اس بارے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کو آگاہ کردیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کامران یونس کے گرد بھی گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ٗپاکستان کے ایک سابق ٹیسٹ اسٹار نے کامران یونس کو پکڑوانے میں اہم کردار ادا کیا۔ مذکورہ پلیئر نے اس کی اطلاع پہلے آئی سی سی اینٹی کرپشن یونٹ اور پھر پی سی بی کو دی۔کامران یونس نے سپر لیگ کے دوران دو کھلاڑیوں کو اسپاٹ فکسنگ کی پیشکش کی تھی۔ کامران یونس کا نام پیٹرنز ٹرافی گریڈ ٹو سے واپس لے لیا گیا ٗپورٹ قاسم نے بھی ان سے لاتعلقی ظاہر کرتے ہوئے ٹیم سے نام واپس لے لیا ۔گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے 32سالہ کامران پاکستان انڈر 19کے علاوہ گوجرانوالہ، سیالکوٹ اسٹالینز اور پورٹ قاسم کی جانب 76فرسٹ کلاس میچ کھیل چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا کہ برطانوی نژاد سٹے باز یوسف انور کے کئی پاکستانی کرکٹرز کے ساتھ تعلقات تھے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ آسٹریلیا میں آل راؤنڈر محمد نواز کو پیشکش کی گئی تھی تاہم نواز نے گھبرا کر اس پیشکش کو رپورٹ کرنے سے گریز کیا تھا تاہم پی ایس ایل کے دوران ایک ساتھی کھلاڑی کے کہنے پر انہوں نے تاخیر سے پیشکش کو رپورٹ کیا۔

ذرائع کے مطابق دبئی میں اسی دوران یوسف انور نے ٹیسٹ کرکٹر عمر امین کو کھانے پر لے جاکر پیشکش کی ٗ عمر امین 2010کے اسکینڈل کے دوران بھی انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ تھے۔عمر امین نے اس کا ذکر اپنی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سے کیا اور واقعہ کی رپورٹ پاکستان کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل (ر) اعظم کے علاوہ اپنی ٹیم کے منیجر اعظم خان کو دی۔ جس کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ حرکت میں آیا۔وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسپاٹ فکسنگ میں ملوث تمام کرکٹرز کے نام ای سی ایل پر ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیر داخلہ نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ان بکیز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے جو اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…