منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ویسٹ انڈیز کو ان کے دیس میں ہرانا آسان نہیں ، گرین شرٹس کو خبردارکردیاگیا

datetime 23  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے سابق کوچ وقار یونس نے گرین شرٹس کو خبردار کیا ہے کہ ویسٹ انڈیز کو ان کے دیس میں ہرانا آسان نہیں ہو گا، پاکستان کو فتح کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔ پی ایس ایل فائنل کا لاہور میں انعقاد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا، ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل سے چند نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ اپنے ایک

انٹرویو میں وقار یونس نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو اس وقت مختلف مسائل کا سامنا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے تقریباً دس سال سے ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ نہیں کھیلی۔ انہوں نے پی ایس ایل فائنل کے لاہور میں انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحال کا نقطہ آغاز ثابت ہو گا۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی سیریز کے حوالے سے سوال پر وقار نے کہا کہ ہمیں ویسٹ انڈیز کے خلاف بہت اچھا کھیلنا ہو گا۔ میں نے کئی مرتبہ ویسٹ انڈیز کے دورے کیے ہیں اور یہ کبھی بھی آسان نہیں رہا۔ ویسٹ انڈیز کو ویسٹ انڈیز میں ہرانا آسان نہیں۔ یہ ایک مشکل سیریز ہو گی اور پاکستان کو اسے ہرگز آسان نہیں لینا چاہیے‘۔ سابق کوچ نے ٹیم کے انتخاب پر بھی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ اور پی ایس ایل سے چند نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ پی ایس ایل سے چند نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو منتخب کیا گیا ہے جو ایک خوش آئند امر ہے۔ وقار نے کہا کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز دونوں ہی ایک طرز کی کرکٹ کھیلتی ہیں لہٰذا پاکستان کو جیت کیلئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان چار ٹی20، تین ون ڈے اور تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز رواں ماہ 26 مارچ سے ہو گا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…