اسلام آباد (آئی این پی) آسٹریلیا کی ہائی کمشنر مارگریٹ ایڈم سن نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کی باہمی تجارت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کا حجم ایک ارب ساٹھ کروڑ آسٹریلوی ڈالرز سالانہ تک پہنچ گیا ہے تاہم اس میں اضافے کی کافی گنجائش ہے۔ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد کے بعد ہم آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے متعلق پر امید ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے
ہوئے کہی، قبل ازیں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی رہائش گاہ پر تقریب سے وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے تمام شعبوں میں تعلقات شاندار ہیں۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے اور خصوصی کیک کاٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے آسٹریلیا ڈے کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ثقافتی ورثہ کو شامل کرنے سے آسٹریلیا کے تعلقات میں مزید مضبوطی آئی ہے۔