لاہور(آئی این پی) سابق کر کٹرز نے کہا ہے کہ پی سی بی کسی صورت شفاف انکوائری نہیں کر سکتا۔ نجم سیٹھی کے اعتراضات نے سپاٹ فکسنگ سکینڈل کی تحقیقات کے معاملہ پر پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان محاذ کھول دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں سابق کر کٹرز نے نجم سیٹھی کے رویہ کو ناقابل فہم قرار دیدیا۔ پروگرام میں انکشاف کیا گیا ہے کہ معاملہ پراسرار لگتا ہے۔ سابق چیئرمین کرکٹ بورڈ خالد محمود
نے بھی پی سی بی کی طرف سے سپاٹ فکسنگ کی ازخود تحقیقات کرنے پر سوالات اٹھا دئیے ہیں۔ خالد محمود کا کہنا تھا کہ سلمان بٹ محمد عامر کے معاملے کی سکاٹ لینڈ یارڈ نے انکوائری کی، کرکٹ میں کرپشن کی شفاف تحقیقات کے راستے میں پی سی بی ڈھال بن کر کھڑا نظر آتا ہے۔ نجم سیٹھی کے ایف آئی اے سے تحقیق پر اعتراض کو سابق گگلی ماسٹر عبدالقادر نے بھی ناقابل فہم قرار دے دیا ہے