ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

عمر اکمل ،انور علی ،محمد رضوان ،فخر زمان اور عماد وسیم کیلئے بڑی خوشخبری

datetime 21  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی) پاکستان ون ڈے پینٹنگولر کپ کے لیے پانچوں اسکواڈز کے منتخب پلیئرز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیموں کیلئے کرکٹرز کا انتخاب پی ایس ایل کی طرز پر ڈرافٹنگ کے ذریعے کیا گیا۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد کی ٹیموں میں ایمرجنگ، ریجنل، بیٹسمین، بولر اور آل راؤنڈر کی کیٹگریز میں پلیئرز کو چنا گیا۔ عمر اکمل، انور علی، فخر زمان، محمد رضوان اور عماد وسیم ٹیموں کی قیادت

کریں گے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پنجاب کے کپتان عمر اکمل کے ساتھ اسکواڈ کا اعلان کیا، پنجاب کی ٹیم میں عمر اکمل کپتان، ناصر نواز، کامران اکمل، سلمان بٹ، عمر امین، خوشدل شاہ، ذوالفقار بابر، جنید خان، بلاول بھٹی، فہیم اشرف، حماد اعظم، رضا علی ڈار، عبدالرحمان مزمل، سعد نسیم اور ارسل شیخ شامل ہیں۔ سندھ کی ٹیم انور علی کپتان، سیف بدر، خرم منظور، فواد عالم، آصف ذاکر، زین عباس، رومان رئیس، اسامہ میر، میر حمزہ، محمد نواز، اکبر الرحمان، محمد حسن، عمر گل، سعود شکیل اور حسن محسن پر مشتمل ہے۔ بلوچستان کے اسکواڈ میں فخر زمان کپتان، غلام مدثر، بسم اللہ خان، امام الحق، صہیب مقصود، سعد علی، عثمان شنواری، خالد عثمان، عزیز اللہ، آغا سلمان، عامر یامین، اظہر علی، رمیز عزیز، تیمور خان اور حمال وہاب شامل ہیںِ۔ خیبرپختونخوا ٹیم میں محمد رضوان کپتان، شاداب خان، افتخار احمد، اسرار اللہ، عادل یامین، عمران بٹ، محمد سمیع، وقاص مقصود، ظفر گوہر، شعیب ملک، کاشف بھٹی، محمد نعیم، تاج ولی، عمران خان سینئر اور نبی گل شامل ہیں۔ فیڈرل ٹیم عماد وسیم کپتان، حسان خان، زوہیب احمد، حارث سہیل، سمیع اسلم، عابد علی، سہیل خان، محمد عباس، ثمین گل، محمد حفیظ، حسین طلعت، روحیل نذیر، محمد عرفان، سرمد بھٹی اور عبداللہ شفیق پر مشتمل ہے. ٹورنامنٹ 14 اپریل سے شروع ہو گا اورہ فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں شیڈول ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…