اسلام آباد (آئی این پی )وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے ساتھ گھناؤنے کاروبار میں ملوث بکیز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے،سپاٹ فکسنگ معاملے کی ہرپہلو سے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں،پاکستان کا نام بدنام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے،معاملے کی تفتیش میں عدم برداشت
کی پالیسی اختیار کی جائے،سپاٹ فکسنگ میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔پیر کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں وزیرداخلہ نے سپاٹ فکسنگ میں ملوث کرکٹرز کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی،کھلاڑیوں میں شرجیل خان،خالد لطیف،ناصر جمشید،شاہ زیب حسن اور محمد عرفان شامل ہیں۔اجلاس میں سپاٹ فکسنگ کے معاملے پر ایف آئی اے نے وزیرداخلہ چوہدری نثار کو بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ خالد لطیف اور محمد عرفان نے بیانات ریکارڈ کرادیئے ہیں دیگر کھلاڑی(آج )منگل کو اپنے بیانات دیں گے۔چوہدری نثار نے پی ٹی اے کو کرکٹ پر جوا لگانے اور فروغ دینے والی ویب سائٹ بند کرنے کے اقدامات کی ہدایت کی۔وزیرداخلہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ گھناؤنے کاروبار میں ملوث بکیز کے خلاف بھی کارروائی کی جائے،سپاٹ فکسنگ معاملے کی ہرپہلو سے شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں،پاکستان کا نام بدنام کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔انہوں نے کہا کہ معاملے کی تفتیش میں عدم برداشت کی پالیسی اختیار کی جائے،سپاٹ فکسنگ میں ملوث کسی بھی شخص کے ساتھ رعایت نہ برتی جائے۔ایف آئی اے حکام نے نادرا بلڈنگ کیس پر پیشرفت سے بھی وزیرداخلہ کو آگاہ کیا۔چوہدری نثار نے کہا کہ نادرا آفسز کیلئے کرائے کی بجائے اپنی عمارت تعمیر کرنے کو
ترجیح دی جائے،نادرا کی اپنی عمارتوں کے قیام کیلئے سرکاری زمینوں کی نشاندہی کی جائے،عمارتوں کی تعمیر کیلئے مرحلہ واربلڈنگ پلان ترتیب دیا جائے