بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

’’اب ٹیسٹ میچز کس طرح کھیلے جائیں گے؟‘‘ کرکٹ کی تاریخ بدلنے والی ہے؟

datetime 20  مارچ‬‮  2017 |

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو ٹام ہیریسن نے ٹیسٹ میچوں کو چار روز تک محدود کرنے کی حمایت کا اشاریہ دے دیا ہے۔کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق ٹام ہیریسن نے دی ٹائمز کو ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ‘صارف کی نظر سے دیکھا جائے تو یہ بات فائدے سے متعلق ہے اس لیے کیا ہم مخصوص حالات میں چار روزہ میچ کے ذریعے بہتر چیز تیار کرسکتے ہیں۔ہیریسن نے ٹیسٹ کرکٹ کی مقبولیت کی کمی کااندیشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میرے نقطہ نظر کے مطابق میرا

نہیں خیال کہ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ کرکٹ کی طرح یہ ہرجگہ کارآمد ہو لیکن اس کے لیے صحیح وقت، صحیح جگہ اور ٹھیک حالات ہونے چاہیے۔خیال رہے کہ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کولن گریویز نے ابتدائی طورپر اس خیال کی مخالفت کی تھی تاہم ہیریسن کا کہنا ہے کہ ‘ہمیں بورڈز پر دباؤ بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ ٹیسٹ کرکٹ کو لوگوں کے دلوں میں زندہ رکھا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ چار روزہ ٹیسٹ کرکٹ ایک دلچسپ بحث ہے جو بڑھے گی اور مجھے یقین ہے کہ ہم کسی نتیجے پر پہنچیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…