ہفتہ‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2025 

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگائی جائے، مصباح الحق

datetime 20  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی) جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی میچ فکسرز کے خلاف میدان میں آ گئے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ فکسنگ کے معاملات پر قابو پانے کیلئے سخت قانون بنانا ہو گا اور پی سی بی کو میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانی چاہیئے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ آسان نہیں ہو گا، وہاں کی کنڈیشنز بھی مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں اور ویسٹ انڈین ٹیم اپنی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ بھی اٹھاتی ہے، سیریز کے لئے خود کو فٹ رکھنے کے لئے ڈومیسٹک گریڈ 2 کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن سلیکٹرز کا کام ہے اور اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا تاہم جو بھی ٹیم حتمی ہو گی اسے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کوہر طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے ، سپر فٹ کھلاڑی ہی ٹیم کیلئے فٹ ہوتے ہیں۔ کھلاڑی کو اتنا فٹ ہونا چاہئیے کہ کارکردگی دے سکے ، ہر طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہئیے ،

ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے ، اپنی ٹیم کو فرسٹ کلاس میں کوالیفائی کرانے کے لئے گریڈ ٹو کھیل رہا ہوں ، مسلسل کھیلنے کے لئے میچ پریکٹس ضروری ہے ،فارم کے لئے مسلسل کھیلنا چاہیئے وقفہ نہیں آنا چاہیے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانے کی ضروت ہے ، کرکٹر کو

اتنا فٹ ہونا چاہیئے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا بوجھ اٹھا سکے۔ ٹریننگ کو اس لیول تک لے جانا ہے کہ فٹنس بوجھ نہ لگے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…