ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

لباس کے معاملے میں بہت زیادہ آزاد خیال ہوں لیکن ۔۔! باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم پھرسسرالیوں پر برس پڑیں

datetime 19  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(آئی این پی) باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ شادی کے بعد ’پریوں‘ جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ عامرخان کے اہل خانہ اوراہلیہ فریال مخدوم کے درمیان چند ماہ قبل ایک نہ ختم ہونے والا تنازع شروع ہوا جو تاحال ختم ہی نہیں ہوا

اور اب ایک مرتبہ پھر فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں کو نشانے پر رکھ لیا اور شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ فریال مخدوم کا انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ لباس کے معاملے میں شروع سے ہی بہت زیادہ آزاد خیال ہوں لیکن مسلمان ہوں اور اپنے لباس کی مناسبت کو خوب سمجھتی ہوں، سسرال والوں کی طرف سے عریانیت کا الزام بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد ’پریوں‘ جیسی زندگی کا سوچا تھا لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا، مجھے عامر پراورعامر کو مجھ پر پورا اعتماد ہے۔ فریال مخدوم نے پلاسٹک سرجری کی خبروں کی بھی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پلاسٹک سرجری نہیں بلکہ اپنے چہرے پر’فلر‘ کرائی ہیں کیونکہ نیند اور پانی کی کمی کے باعث بہت ہلکے پڑ گئے تھے جس کے باعث میں نے ڈاکٹر سے رابطہ کیا تھا۔ فریال مخدوم نے کہا کہ میں نے اپنے گالوں پر بھی ’فلر‘ کروایا کیونکہ مجھے بھرے ہوئے گال پسند ہیں اوراس پر ہی میرے سسرال والوں نے مجھے مائیکل جیکسن سے تشبیہہ دے دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…