پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

دورہ ویسٹ انڈیز میں کیا ہوسکتاہے؟مصباح الحق نے قومی ٹیم کوخبردارکردیا

datetime 19  مارچ‬‮  2017

کراچی(آئی این پی) جاوید میانداد، شاہد آفریدی اور محمد حفیظ کے بعد قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے بھی میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی میچ فکسرز کے خلاف میدان میں آ گئے، نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میڈیا سے

بات کرتے ہوئے مصباح الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو میچ فکسنگ کے معاملات پر قابو پانے کیلئے سخت قانون بنانا ہو گا اور پی سی بی کو میچ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی لگانی چاہیئے۔ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کا دورہ آسان نہیں ہو گا، وہاں کی کنڈیشنز بھی مشکلات کا باعث بن سکتی ہیں اور ویسٹ انڈین ٹیم اپنی کنڈیشن کا بھرپور فائدہ بھی اٹھاتی ہے، سیریز کے لئے خود کو فٹ رکھنے کے لئے ڈومیسٹک گریڈ 2 کرکٹ کھیل رہا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کھلاڑیوں کی سلیکشن سلیکٹرز کا کام ہے اور اس معاملے پر کوئی بات نہیں کروں گا تاہم جو بھی ٹیم حتمی ہو گی اسے ہرشعبے میں اچھی کارکردگی دکھانا ہو گی۔ مصباح الحق نے کہا کہ کھلاڑیوں کوہر طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہیے ، سپر فٹ کھلاڑی ہی ٹیم کیلئے فٹ ہوتے ہیں۔ کھلاڑی کو اتنا فٹ ہونا چاہئیے کہ کارکردگی دے سکے ، ہر طرز کی کرکٹ کھیلنی چاہئیے ، ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری کی ضرورت ہے ، اپنی ٹیم کو فرسٹ کلاس میں کوالیفائی کرانے کے لئے گریڈ ٹو کھیل رہا ہوں ، مسلسل کھیلنے کے لئے میچ پریکٹس ضروری ہے ،فارم کے لئے مسلسل کھیلنا چاہیئے وقفہ نہیں آنا چاہیے۔ ڈومیسٹک کرکٹ کو انٹرنیشنل معیار تک لے جانے کی ضروت ہے ، کرکٹر کو اتنا فٹ ہونا چاہیئے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ کا بوجھ اٹھا سکے۔ ٹریننگ کو اس لیول تک لے جانا ہے کہ فٹنس بوجھ نہ لگے۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…