دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور زلمی کے فاسٹ باؤلر حسن علی کا کہنا ہے کے وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پاکستان سپر لیگ کا پہلا پلے آف میچ میچ ہارنے پر پوری رات نہیں سو سکے تھے۔نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق فاسٹ باؤلر حسن علی نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پلے آف میچ ہارنے کا بے حد افسوس ہے۔انہوں نے کہا کہ 200 سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کرتے ہوئے آخری اوور میں 7 رنز نہ بن پانا کافی افسوس
ناک لمحہ تھا۔واضح رہے کہ پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے درمیان پی ایس ایل کا تیسرا پلے آف جمعہ 3 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا اور اس میچ کی فاتح ٹیم 5 مارچ کو لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف ٹائٹل کی جنگ لڑے گی۔حسن علی نے کہا کہ ‘آخری گیند میں نے ہی کھیلی تھی لیکن سنگل نہ لے سکا، اس بات پر مجھے رات بھر نیند نہیں آئی۔انہوں نے کہا کہ ٹیم کے سارے کھلاڑی فائنل میچ لاہور میں کھیلنے کے لیے پر جوش ہیں۔حسن علی نے کہا کہ کراچی کنگز کے خلاف میچ جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے تاکہ اپنے ملک میں فائنل کھیل سکیں۔



















































