پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

’’زمین کھا گئی یا آسمان نگل گیا‘‘۔۔۔شہریار خان نے شرجیل اور خالد لطیف کیساتھ فلائٹ میں ایسا کیا کیا کہ معطل کھلاڑی وطن واپسی پر پراسرار طور پر لاپتہ ہو گئے

datetime 11  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپر لیگ سے معطل ہونے والے شرجیل اور خالد لطیف واطن واپسی کے بعد لاپتہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سے معطل ہونے والے شرجیل اور خالد لطیف وطن واپسی کے بعد لاپتہ ہو گئے ہیں ۔دونوں معطل کھلاڑی گزشتہ روز کراچی پہنچے لیکن اس کے بعد سے دونوں کا کوئی پتا نہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب دونوں کھلاڑیوں کو نجی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے 10 بجے لاہور روانہ ہونا تھاجس کے لئے انہیں بورڈنگ پاس بھی مہیا کر دیئے گئے تھے لیکن دونوں کھلاڑی رات دو بجے تک کراچی ائیر پورٹ پر موجود رہے جس کے بعد سے دونوں لا پتا ہیں۔ذرائع نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں کھلاڑی تاحال اپنے گھروں کو بھی نہیں پہنچے۔ معطل ہونے والے اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان بھی آج وطن پہنچ رہے ہیں۔اس سے قبل شرجیل خان اور خالد لطیف اور چیئرمین پی سی بی ایک ہی فلائٹ پر دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا تھا دونوں کرکٹرز ان کے ساتھ فلائٹ میں تھے لیکن غصے کی وجہ سے وہ ان سے نہیں ملے اور نہ ہی کوئی بات کی ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کا ماننا ہے کہ شرجیل خان اور خالد لطیف کے خلاف کرپشن کے ثبوت ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…