بدھ‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2026 

نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی، وزیر اعطم نے ہدایت جاری کر دی

datetime 13  مئی‬‮  2026 |

اسلام آبا د(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے

جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم و تربیت، روزگار اور کاروبار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی زیر صدارت وزیراعظم یوتھ پروگرام کے جاری منصوبوں پر پیش رفت اور آئندہ برس کیلئے نئے منصوبوں کی تجاویز پر جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، شزہ فاطمہ خواجہ، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی، چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں، چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر نیاز احمد اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے بدھ کو جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے،

نوجوانوں کو آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں عالمی معیار کی تعلیم و تربیت فراہم کرنے کیلئے اقدامات میں اضافہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے ہائر ایجوکیشن کمیشن اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو جامعات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کو عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے وزیراعظم یوتھ پروگرام کو نوجوانوں کی تکنیکی و فنی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت کی جس سے نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک روزگار کے مواقع یقینی ہوں۔ وزیراعظم نے نوجوانوں کو کاروبار شروع کرانے کیلئے مختلف آسان قرضہ سکیموں کو ایک چھتری تلے لانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کم آمدن و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو الیکٹرک بائیکس کی فراہمی کیلئے یوتھ پروگرام کو وزارت صنعت کے ساتھ تعاون کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ اجلاس کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی کارگردگی پر بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ ڈیجیٹل یوتھ ہب کے قیام سے اب تک 8 لاکھ سے زائد نوجوان اور 2 ہزار سے زائد ادارے رجسٹرڈ ہوئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر 4800 سے زائد درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جن کی کڑی جانچ پڑتال کے بعد ان کی شمولیت یقینی بنائی جاتی ہے۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگری لونز کے تحت اب تک 2 لاکھ 87 ہزار سے زائد نوجوانوں کو 122.5 ارب روپے کاروبار و زراعت کیلئے آسان شرائط پر بطور قرض دیئے جا چکے ہیں جس کی بدولت 9 لاکھ سے زائد روزگار کے موقع پیدا ہوئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ قرض سکیم کے تحت دیئے جانے والے ہر قرض کے عوض 3 سے زائد نئے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ بریفنگ کے مطابق وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی پہلی یوتھ اینڈ ایڈالیسینٹ پالیسی اور پہلی یوتھ روزگار پالیسی تیار ہو چکی ہے۔ اسی طرح ملک میں پہلی قومی یوتھ کونسل کا قیام، وزیراعظم سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اجرا بھی ہوا۔ سپورٹس اینڈ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت رواں برس 4 لاکھ نوجوانوں نے اس میں حصہ لیا جس میں ملک کے محروم اور متوسط طبقوں کے نوجوانوں کو میرٹ پر اپنے ہنر دکھانے کا موقع ملا جس کا عملی مظاہرہ رواں برس پاکستان سپر لیگ میں اسی پروگرام کے تحت ابھر کر سامنے آنے والے کئی کھلاڑیوں کی شمولیت کی صورت ہوا۔ اجلاس کو یوتھ پروگرام کے تحت ملک میں مکس مارشل آرٹس، فیفا ایرینا اور ای سپورٹس کے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو یوتھ پروگرام کے تحت نئے مجوزہ منصوبوں پر بھی بریفنگ دی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…