لاہور (این این آئی)ویسٹ انڈیز کی ٹیم رواں سال مارچ سے سات ہفتوں کیلئے پاکستانی ٹیم کی میزبانی کرے گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی20، تین ایک روزہ اور تین ٹیسٹ میچ کھیلے جائیں گے۔یہ پاکستان کا 2013 کے بعد سے ویسٹ انڈیز کا پہلا دورہ ہو چگا جہاں گزشتہ دورے میں گرین شرٹص نے پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 3-1 سے جیتنے کے ساتھ ساتھ ٹی20 سیریز میں کلین سوئپ کیا تھا ٗ 2011 کے بعد سے دونوں ٹیموں کے درمیان کیرریبیئن جززائر میں پہلی ٹیسٹ سیریز ہو گی۔پاکستان کے دورہ ویسٹ انڈیز کا آغاز 31 مارچ کو پورٹ آف اسپین میں ٹی ٹوئنٹی میچ سے ہو گا اور پھر دوسرا ٹی20 بھی دو اپریل کو یہیں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک روزہ میچوں کی سیریز پروویڈنس میں کھیلی جائیگی جو 7 ٗ 9 اور 11 اپریل کو میچز کی میزبانی کرے گا۔22 اپریل سے کنگسٹن میں پہلے ٹیسٹ میچ قبل پاکستان ایک سہ روزہ ٹور میچ بھی کھیلے گا جس کے بعد سیریز کے بقیہ دونوں میچز برج ٹاؤن اور رسیو میں کھیلے جائیں گے۔