جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

بابر اعظم چرڈزکا37سالہ عالمی ریکارڈ توڑنے کے قریب

datetime 12  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسبین (آئی این پی)قومی ٹیم کے نوجوان بلے باز بابر اعظم اگلی دو ون ڈے اننگز میں مزید 114 رنز بناکر ویسٹ انڈیز کے عظیم کرکٹر ویو رچرڈز کا 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیں گے۔22 سالہ بابر اعظم کے لئے آسٹریلوی ٹور کا ٹیسٹ مرحلہ مایوس کن ثابت ہوا جس میں انہوں نے تین ٹیسٹ میچز کی سریز میں صرف 11.23 کی اوسط سے رنز اسکور کئے جس میں سب سے زیادہ 23 رنز شامل تھے۔مگر کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف 98 رنز بناکر فارم میں واپسی کا پیغام دیا اس کے ساتھ ہی اس بات کی اْمید پیدا ہوگئی ہے کہ وہ کرکٹ کا ایک 37 سال پرانا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔ انہیں تیز رفتاری سے ایک ہزار ون ڈے رنز مکمل کرنے کے لئے اگلی دو اننگز میں مزید 114 رنز بنانا ہوں گے۔بابر اعظم کے اس وقت 18 ون ڈے اننگز میں مجموعی رنز 886 ہیں جوکہ کیریئر کے اس مرحلے پردنیا کے کسی بھی پلیئر سے زیادہ ہیں، اتنی اننگز میں خود ویو رچرڈز بھی ان سے تین رنز پیچھے تھے، جنھوں نے 21 اننگز میں ایک ہزاز ون ڈے رنز مکمل کرکے ریکارڈ قائم کیا جوابھی تک قائم ہے لیکن اگر بابر اگلے دو ون ڈے میچز میں 114 رنز بنالیتے ہیں تو وہ تاریخ کا حصہ بن جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…