جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

آسٹریلیا سے شکست ،سرفراز کی جگہ کون جائیگا؟سلمان بٹ اور آصف کی واپسی،انضمام الحق نے تمام سوالوں کے جواب دے دیئے،اہم اعلانات

datetime 11  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) قومی سلیکشن کمیٹی کے سربراہ انضمام الحق نے ڈومیسٹک کرکٹ میں سلمان بٹ اور محمد آصف کی کارکردگی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کیلئے دھچکا ہے، کامران اکمل کو فوری طور پر آسٹریلیا بھیجنے کی ضرورت نہیں ، قومی تیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے، مصباح الحق کی وطن واپسی پر انکی ریٹائرمنٹ پر بیٹھ کر بات چیت کریں گے،محمد عامر اچھا با?لر ہے بدقسمتی سے آسٹریلیا مین توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔ بدھ کو فتح جھنگ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انضما م الحق نے کہاکہ آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز ہارنے کے بعد قوم افسردہ ہے،آسٹریلیا سے شکست پر سب تنقید کر رہے ہیں لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم نے بھی آسٹریلیا کو دبئی میں وائٹ واش کیا تھا,اپنی کنڈیش میں میزبان ٹیم ہمیشہ فائدہ اٹھاتی ہے۔

انضمام الحق نے کہاکہ سلمان بٹ کی کارکردگی پر ہماری خصوصی نظر رکھی ہے،قومی ٹیم میں سلمان بٹ کی واپسی اچھا ایڈیشن ہوگا،ہم محمد آصف اور سلمان بٹ سے متعلق معاملات کو دیکھ رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کی وطن واپسی قومی ٹیم کے دھچکا ہے،سرفراز کی کمی قومی ٹیم میں کمی محسوس ہو گی میں نے سرفراز کا متبادل دے دیاہے،وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان پہلے سے ہی ٹیم کیساتھ ہیں،آسٹریلیا میں اگر قومی تیم انتظامیہ نے کامران اکمل کو طلب کیا تو بھیجیں گے۔

انہوں نے کہاکہ مصباح ایک اچھے کپتان ہیں ، مصباح کی وطن واپسی پر ان کی ریٹائرمنٹ سے بیٹھ کر بات چیت کریں گے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ہمیں کھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئیے، محمد عامر اچھا بالر ہے بدقسمتی سے آسٹریلیا مین توقعات پر پورا نہ اتر سکا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…