کینبرا(آئی این پی) فِٹنس کے کھیل کرکٹ میں کم انگلیوں والے کھلاڑی بھی سپر سٹار بنے جن میں ایک وقار یونس ہیں ۔ بوریوالا ایکپسریس کے نام سے مشہور باؤلر کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی نہیں ۔آسٹریلوی باؤلر جوش ہیزل ووڈ کی اپیل نے فوٹوگرافر کی مشکل حل کر دی ، تصویر میں کرکٹر کے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں واضح ہو گئیں ۔
جوش ہیزل وڈ پاکستان کے خلاف تباہ کن باؤلنگ کے بعد اپنی تصویر کی بدولت میڈیا کی زینت بن گئے ۔ سڈنی ٹیسٹ میں اظہر علی کی وکٹ پر اپیل والی تصویر فوٹو گرافر میٹ کِنگ کے لیے حیران کن تھی ۔ تصویر کو مختلف زاویوں سے دیکھا تو واضح ہوا کہ ہیزل ووڈ کے دائیں ہاتھ کی چار انگلیاں ہی ہیں ۔ فِٹنس کے کھیل کرکٹ میں کم انگلیوں والے کھلاڑی بھی سپر سٹار بنے جن میں ایک وقار یونس ہیں ۔ بوریوالا ایکپسریس کے نام سے مشہور باؤلر کے بائیں ہاتھ کی چھوٹی انگلی نہیں تھی ۔ نیوزی لینڈ کے جارحانہ بیٹسمین مارٹن گپٹل کے بائیں پاں کی تین انگلیاں نہیں تھیں ۔ اٹھارہ ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے عظیم حفیظ دائیں ہاتھ کی صرف تین انگلیوں کے ساتھ کھیلے ۔ لیجنڈ سر گیری سوبرز کے دونوں ہاتھوں کی چھ چھ انگلیاں تھیں ۔