پیر‬‮ ، 29 جون‬‮ 2026 

لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل بھی خطر ے میں پڑ گیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017 |

لندن (آئی این پی)فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا)نے اپنی رپورٹ میں تجویز دی ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر غیر ملکی کھلاڑی لاہور میں منعقد ہونے والے 2017 کے پاکستان سپر لیگ کے فائنل میں شرکت سے گریز کریں۔فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن(ایف آئی سی اے)کی تازہ رپورٹ ایسے وقت آئی ہے جب چند روز قبل ہی پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ رواں سال ہونے والی دوسری پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں کھیلا جائے گا۔

ایف آئی سی اے کی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی اب بھی کافی مسئلہ ہے اور کھلاڑیوں کی سکیورٹی اور سیفٹی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی۔یاد رہے کہ ایف آئی سی اے کے پاس یہ اختیارات نہیں ہیں کہ وہ کسی کھلاڑی کو کسی بھی ملک میں کھیلنے سے روک سکے تاہم اس کی رپورٹ تمام کھلاڑیوں، ایجنٹوں اور کھلاڑیوں کی ایسوسی ایشنز کو بھیجی جاتی ہے اور اس کی رپورٹ چند کرکٹ بورڈز پر اثر انداز ہو اور وہ اپنے کھلاڑیوں کو کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیں۔ایف آئی سی اے کی رپورٹ میں کھلاڑیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ ضرور اپنی بیمہ پالیسیاں دیکھیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ ان کی بیمہ پالیسیاں پاکستان میں کھیلنے سے ختم ہو جائیں۔ رپورٹ کے مطابق ‘پاکستان میں اب بھی دہشت گرد کارروائیاں ہو رہی ہیں اور مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد کو ماضی میں براہ راست نشانہ بنایا گیا ہے۔ اور حکومتی ایجنسیوں اور سفارتی حلقوں کی جانب سے جاری کی جانے والی ایڈوائزری کے مطابق ایسے حملے جاری رہنے کے امکانات ہیں۔’ یاد رہے کہ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو حکومت کی جانب سے اس ایونٹ کے لیے مکمل حمایت اور مدد حاصل ہے۔

انھوں نے کہا کہ ‘اس قسم کے فائنل میچ کے لیے لاہور سب سے محفوظ مقام ہے اور میں سو فیصد یقین کے ساتھ کہہ رہا ہوں کہ پاکستان سپر لیگ کا فائنل قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔’ پاکستان سپر لیگ 2 کا آغاز رواں سال نو فروری سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور فائنل سات مارچ کو کھیلا جائے گا۔ رواں سال ہونے والی پاکستان سپر لیگ میں گذشتہ سال کے مقابلے میں میچز کی تعداد بھی 16 سے بڑھا کر 18 کر دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…