برسبین(آئی این پی) پاکستان نے ایک روزہ وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون کو 196رنز سے مات دیدی۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر334رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے بابر اعظم 98،شرجیل خان 62،عمر اکمل 54،شعیب ملک49 اور محمد رضوان 22رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،جواب میں آسٹریلیا الیون 36.2اوورز میں 138رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صرف3بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے، وکٹ کیپر بیٹسمین جوش انگلیز70رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے، پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3،عماد وسیم اور شعیب ملک نے2,2 جبکہ راحت علی، محمد نواز اور اظہر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق ایلن بارڈر فیلڈ برسبین میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں کرکٹ آسٹریلیا الیون نے ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی، گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز کا پہاڑ کھڑا کر دیا، اوپنر اسد شفیق 4 رنز بنا سکے، شرجیل خان نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی اننگز کھیلی، شعیب ملک ایک رن کے فرق سے ففٹی مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 60 گیندوں پر 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 49 رنز بنائے، عمر اکمل نے39 گیندوں پر 6 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگز کھیلی، بابر اعظم 2 رنز کے فرق سے سنچری مکمل نہ کر سکے، انہوں نے 113 گیندوں پر 12 چوکوں کی مدد سے 98 رنز کی اننگز کھیلی، عماد وسیم 15، محمد نواز 12 رنز بنا سکے، محمد رضوان 22 اور اظہر علی ایک رن پر ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا الیون کی جانب سے ہنری تھارنٹن اور کیمرون گرین نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔335 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا الیون 36.2 اووور میں 138 رنز پر ڈھیر ہو گئی، صرف 3 بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل ہو سکے، وکٹ کیپر بیٹسمین جوش انگلیز 70 رنز کیساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جیسن سنگھا نے20اور ول پوکووسکی نے10رنز بنائے۔ اوپنر ٹریوس ڈین بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے، سیم رافیل 4، کپتان ولیم بوسسٹو 3، کلنٹ ہنچلف 4، ول سدر لینڈ 9، کیمرون گرین 8 اور ہنری تھارنٹن 5 رنز بنا سکے، رائلی مراڈتھ 2 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، عماد وسیم اور شعیب ملک نے 2,2 مہرے کھسکائے جبکہ راحت علی، محمد نواز اور اظہر علی کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔
وارم اپ میچ،پاکستانی ٹیم شیر بن گئی،آسٹریلیا الیون بڑی شکست
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اینڈ آف مسلم ورلڈ
-
پیٹرول 55 روپے مہنگا کرنے کے بعد حکومت نے عوام پر ایک اور بم گرادیا
-
خلیجی ممالک میں عید الفطر کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
-
عید الفطر پر نئے کرنسی نوٹ کیسے حاصل کریں؟ طریقہ کار سامنے آگیا
-
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
-
عالمی و مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی
-
چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے صدقہ فطر و فدیہ صوم کا نصاب جاری کردیا
-
بارش کا الرٹ جاری
-
رجب بٹ کا اپنی اہلیہ ایمان فاطمہ سے شادی ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان
-
مریم نواز کا بڑا اعلان
-
ایران پر بڑا حملہ،30سے زائد تیل کے ذخائر تباہ، امریکا اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے
-
لاہور میں ایک پیٹرول پمپ پر پرانی قیمتوں پر ہی پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت جاری
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کا بیان
-
آیت اللّٰہ خامنہ ای کے خفیہ زیر زمین بنکر کی تھری ڈی ویڈیو جاری ،کتنےطیاروں کے ذریعے حملہ کیاگیا ؟ج...



















































