جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

کھلاڑیوں کی تنظیم کے خدشات نظرانداز،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانے کا عہد کرلیا

datetime 10  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باربڈوس (آئی این پی)ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے واضح کردیا ہے کہ وہ پاکستان کے دورے سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرتے وقت اپنی سکیورٹی ٹیم کی رپورٹ پر انحصار کرے گا۔واضح رہے کہ فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں بین الاقوامی کرکٹرز کو متنبہ کیا ہے کہ وہ سپر لیگ کے فائنل کے لیے لاہور جانے سے گریز کریں کیونکہ پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال اب بھی بہتر نہیں ہے۔ٹرینیڈاڈ گارجین کے مطابق ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کرکٹ بورڈ کے صدر عظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے کہ وہ اپنی سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیجے گا تاکہ وہ صورتحال کا جائزہ لے سکے۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فورا بعد ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے لیے دعوت دے رکھی ہے۔عظیم بصارت نے فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن (فیکا)کی رپورٹ کے تناظر میں کہا کہ یہ معاملہ بہت حساس ہے اسی لیے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنی سکیورٹی ٹیم پاکستان بھیج رہا ہے۔اس سکیورٹی ٹیم کی قیادت مینیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر رہے ہیں اور فیکا کی تشویش کے باوجود ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ اپنے سکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر انحصار کرے گا؟عظیم بصارت کا کہنا ہے کہ ان کی ذاتی رائے میں سیریز کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں اور اگر پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کی سکیورٹی کی ضمانت دے دیتا ہے تو یہ میچز ہوسکتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…