جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

عرفان کی جگہ ایک اوراہم فاسٹ باؤلر کو ون ڈے سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017 |

کراچی(آئی این پی )پاکستان کر کٹ بورڈ( پی سی بی) نے محمد عرفان کی جگہ جنید خان کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنا لیا۔فاسٹ بولر محمد عرفان والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں جن کی جگہ جنید خان کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے، وہ جلد قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ جنید خان نے حالیہ ڈومیسٹک سیزن اور اس سے قبل بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں بھی عمدہ پرفارم کیا تھا لیکن اس کے باوجود انہیں ٹیم کا حصہ نہ بنانے پر سلیکٹرز تنقید کی زد میں تھے۔ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے واپس آ رہے ہیں اس لیے جنید کو واپسی کا موقع مل گیا، قومی ٹیم کے میڈیا منیجر امجد حسین بھٹی نے تصدیق کی کہ جنید خان کو آسٹریلیا طلب کر لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ عرفان والدہ کے انتقال کی وجہ سے بے حد غمزدہ اور تمام کھلاڑی انہیں دلاسہ دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…