جمعہ‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2026 

انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم !‌ اہم خبر آگئی

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کو ٹیکس گوشوارے بروقت جمع کرانے کی ترغیب دینے کے لیے خصوصی گفٹ اور آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نئی اسکیم اور آسان انکم ٹیکس فارم کا باقاعدہ اجرا 14 اگست کو متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 14 اگست کو تاجروں کے لیے تیار کی گئی اس سہولت اور نئے مختصر فارم کا افتتاح کریں گے۔ اسکیم کے تحت 30 ستمبر تک انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے تاجروں کو خصوصی مراعات فراہم کی جائیں گی۔مجوزہ پروگرام کے مطابق تاجروں کے لیے دکان کے باہر ایف بی آر کی رجسٹریشن پلیٹ لگانا ضروری ہوگا۔ تاہم جو تاجر مقررہ تاریخ تک اپنا گوشوارہ جمع کرائیں گے، انہیں تقریباً 25 ہزار روپے مالیت کی رجسٹریشن پلیٹ مفت فراہم کی جائے گی اور اس کی رجسٹریشن فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔ایف بی آر کی جانب سے وقت پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والے تاجروں کے لیے مزید انعامات اور مراعات دینے کی تجویز پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 30 ستمبر کے بعد فائل کرنے والے تاجروں سے 25 ہزار روپے رجسٹریشن فیس کے علاوہ 25 ہزار روپے جرمانہ بھی وصول کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال انکم ٹیکس ریٹرن فارم کو پہلے کی نسبت زیادہ سادہ اور مختصر بنایا جا رہا ہے۔ کاروباری افراد اور انفرادی ٹیکس دہندگان کے لیے الگ الگ فارم متعارف کرائے جائیں گے، جبکہ انفرادی افراد کے لیے فارم کو مزید مختصر رکھنے کی تجویز ہے۔نئے انکم ٹیکس گوشواروں کا فارم 14 اگست کو جاری کیا جائے گا تاکہ ٹیکس دہندگان آسانی سے اپنی ریٹرن جمع کرا سکیں۔

ایف بی آر کے مطابق گوشوارہ جمع کرانے کے بعد اگر کسی تاجر کو معلومات میں غلطی کی تصحیح یا کسی تفصیل میں تبدیلی کی ضرورت پیش آئے تو اسے 48 گھنٹے کے اندر ترمیم کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…