بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے گزری تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں نامزد انمول عرف پنکی کی بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں کیس سے بری کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت میں ملزمہ کی جانب سے ایڈووکیٹ انعم کوثر نے دلائل پیش کیے۔ وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ انمول عرف پنکی کے خلاف 2021 میں تھانہ گزری میں منشیات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس میں مفرور قرار دی گئی تھیں۔وکیل کے مطابق ملزمہ کو مقدمے میں صرف شریک ملزمان کے بیانات کی بنیاد پر نامزد کیا گیا، جبکہ کیس میں شامل دیگر دو ملزمان علی اور فہمیدہ کو 2024 میں عدالت پہلے ہی بری کرچکی ہے۔

دفاعی وکیل نے مؤقف اپنایا کہ جب مقدمے کے دیگر شریک ملزمان بری ہوچکے ہیں تو انمول عرف پنکی کے خلاف بھی سزا کی بنیاد باقی نہیں رہتی۔عدالت نے دلائل اور مقدمے کے ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد ملزمہ کی بریت کی درخواست منظور کرلی اور انہیں منشیات کے مقدمے سے با ضابطہ طور پر بری کرنے کا حکم جاری کردیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…