پیر‬‮ ، 07 ستمبر‬‮ 2026 

سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی نژاد پی او سی ہولڈرز کے لیے حج کی راہ ہموار، پہلی بار پاکستانی کوٹے میں شامل کرنے کی اجازت

سعودی عرب نے پاکستان اوریجن کارڈ (POC) رکھنے والے پاکستانی نژاد افراد کو پہلی مرتبہ پاکستان کے حج کوٹے میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔وزارتِ مذہبی امور کے مطابق مجموعی پاکستانی حج کوٹے کا ایک فیصد پی او سی کارڈ ہولڈرز کے لیے مختص کیا جائے گا، جس کے تحت تقریباً 1,792 پاکستانی نژاد افراد پاکستان کے کوٹے کے تحت حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔نئی پالیسی کے تحت پی او سی رکھنے والے افراد سرکاری اور نجی دونوں حج اسکیموں میں درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔ یہ فیصلہ ان افراد کے لیے خصوصی اہمیت رکھتا ہے جنہوں نے ماضی میں پاکستانی شہریت یا پاسپورٹ ترک کردیا تھا۔وزارت کے مطابق پی او سی کارڈ رکھنے والے درخواست گزاروں کو حج ویزا جاری کرنے کے لیے یہ ضروری ہوگا کہ سعودی عرب کی جانب سے ویزا کے اجرا میں کوئی قانونی یا انتظامی رکاوٹ موجود نہ ہو۔

حکام کا کہنا ہے کہ پی او سی ہولڈرز کے لیے حج درخواستوں، اہلیت اور دیگر شرائط سے متعلق تفصیلی معلومات وزارتِ مذہبی امور کی ویب سائٹ پر فراہم کی جائیں گی۔ درخواست فارم میں سعودی وزارتِ حج کی جانب سے مقرر کردہ تقاضوں کو بھی شامل کیا جائے گا۔وزارتِ مذہبی امور نے متعلقہ اداروں کو نئی سہولت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی ہے تاکہ اہل پاکستانی نژاد افراد اس موقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔واضح رہے کہ پاکستان اوریجن کارڈ (POC) ایسے غیر ملکی شہریوں کو جاری کیا جاتا ہے جن کا پاکستانی پس منظر ہو یا جو ماضی میں پاکستانی شہری رہ چکے ہوں۔ نئی پالیسی کے بعد ایسے افراد کو پہلی بار پاکستان کے حج کوٹے کے ذریعے فریضہ حج ادا کرنے کا موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…