بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

مال روڈ پر فائرنگ کرنے والا پی ٹی آئی کا سرگرم رکن ہلاک، اہم انکشافات سامنے آگئے

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاہے کہ پرتشدد سیاست پی ٹی آئی کا طریقہ بن چکا،

اہلکار پر فائرنگ کرنے والا سرگرم کارکن مارا گیا،فائرنگ نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں، سیکورٹی اہلکار پر فائرنگ کی گئی، اس کا کوئی جواز نہیں تھا۔راولپنڈی مال روڈ پر پی ٹی آئی کے کارکن کی فائرنگ کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ راولپنڈی مال روڈ پر جو واقعہ پیش آیا، یہ پی ٹی آئی کا طریقہ بن چکا ہے کہ تشدد کی سیاست کرنا، اسلحے سے لیس ہو کے آنا، اور آج جو سیکورٹی اہلکار پر فائرنگ کی گئی، اس کا کوئی جواز نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں کل دیکھ رہا تھا جو یہ لانگ مارچ کی بھی کال دی جا رہی ہے، ان کے تمام تر احتجاج وہ آن ریکارڈ ہیں کہ یہ ہمیشہ اسلحے سے لیس ہو کے آئے۔ انہوں نے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی، انہوں نے کچھ کو شہید بھی کیا، اور آپ نے دیکھا تھا پچھلی دفعہ کہ پولیس والوں کو، رینجرز کو انہوں نے شہید کیا۔انہوںنے کہاکہ تو یہ پرامن احتجاج میں یقین نہیں کرتے اور ان کے مذموم مقاصد اور عزائم پوری قوم نے دیکھ لیے ہیں کہ اس طرح مسلح ہو کے راولپنڈی مال روڈ پہ سیکورٹی اہلکار پر دن دہاڑے، سرِعام فائرنگ کرنا، تو یہ ان کا نظریہ ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ تشدد میں، اس طرح کے واقعات میں، یہ یقین کرتے ہیں، اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ تشدد کی سیاست کی ہے، اور ان کا کوئی ایک احتجاج بھی پرامن آج تک نہیں ہوا۔عطا تارڑ نے کہا کہ تو یہ میں سمجھتا ہوں کہ جس طریقے سے آج یہ کیا گیا ہے، بہت ساری چیزیں دنیا کے سامنے آ گئی ہیں، جس میں پی ٹی آئی کا جھنڈا اس سے برآمد ہوا، اور دیگر دستاویزات برآمد ہوئے، تو یہ بات تو روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ کسی بھی احتجاج کے پیچھے ان کا مقصد صرف ایک ہے، ملک میں انارکی پھیلانا، اور ملک کے اندر جو لا اینڈ آرڈر کی صورتحال ہے اس کو خراب کرنا، امن و امان کو تباہ کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ جب بھی پاکستان کو اللہ تعالی کوئی عزت دیتا ہے بین الاقوامی سطح پہ، جیسے آپ نے دیکھا کہ اللہ تعالی کے فضل سے ابھی جو دفاعی معاہدہ عمل میں آیا، اور اس میں وزیراعظم شہباز شریف صاحب، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بڑی کاوشیں ہیں، ان کی پوری ٹیم کی بڑی کاوشیں ہیں، اس کے ساتھ ہی انہوں نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسے جیسے اوپر جائے گا، ترقی کرے گا، پاکستان کو عزت ملے گی،

یہ پی ٹی آئی کو بات ہضم نہیں ہوتی، اور یہ ہر اس موقعے پہ احتجاج کا اعلان کرتے ہیں۔ اس سے پہلے بھی کوئی باہر کا سربراہ، کسی اور ملک کا صدر، وزیراعظم پاکستان آ رہا ہو، اس موقعے پہ احتجاج ہو گا۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ تو یہ جو آج واقعہ ہوا ہے فائرنگ کا، میں سمجھتا ہوں کہ اس نے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں، اور یہ بات اب ثابت ہو چکی ہے کہ پی ٹی آئی کے ہر احتجاج کے پیچھے وہ ایک مذموم مقصد ہے کہ ہم نے اسلحے سے لیس آنا ہے، ہم نے فائرنگ کرنی ہے، ہم نے لاشیں گرانی ہیں، امن و امان کو تباہ کرنا ہے، اور ملک کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ آج پوری دنیا نے دیکھ لیا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان انشااللہ ترقی کرتا رہے گا، اور قیادت جس طریقے سے پاکستان کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہے، پاکستان اور پاکستانیوں کا مقدر ہے کہ انشااللہ تعالی ہر محاذ پر فتح ہو گی، اور ان کو، پاکستان کے دشمنوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…