جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

سکول کب کھلیں گے؟ وزیرتعلیم پنجاب نے اعلان کردیا

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

لاہور( این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی سکول موسم گرما کی تعطیلات کے بعد 24 اگست کو دوبارہ کھل جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے متعلقہ حکام کو سکول کھولنے سے قبل صفائی، سکیورٹی اور دیگر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ تمام سکولوں میں کلاس رومز،واش رومز، کھیل کے میدان اور دیگر مقامات کی صفائی یقینی بنائی جائے،سکولوں میں صاف اور محفوظ پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں پانی کی ٹینکیوںاور چھتوں کی صفائی اور جراثیم کش سپرے کیاجائے ، مون سون کے پیش نظرسکولوں میں نکاسی آب کے نظام کو چیک کیا جائے، سکولوں میں ڈینگی سے بچا کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی جائے۔سکولوں میں مچھروں کی افزائش کے ممکنہ مقامات ختم کیے جائیں، زیر تعمیر یا مرمتی کام والے علاقوں کو طلبہ سے محفوظ رکھنے کیلئے رکاوٹیں لگائی جائیں، سکولوں میں پنکھے، لائٹس، سوئچز، ساکٹس اور بجلی کی وائرنگ چیک کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی۔

وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں سکیورٹی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے، سکول کھلنے سے قبل سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگر سکیورٹی آلات کو فعال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکولز کو دوبارہ کھولنے سے قبل سربراہان حتمی معائنہ کریں، غفلت، تاخیر یا ہدایات پر عمل نہ کرنے پر ایکشن ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…