بدھ‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2026 

رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک) رواں ہفتے ملک بھر کے تمام بینک تین روز کے لیے بند رہیں گے، 17 اگست سے دوبارہ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں بحال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر کے بینکوں اور مالیاتی اداروں میں اس ہفتے 3 روزہ تعطیلات ہوں گی، جس کے باعث بینک 14، 15 اور 16 اگست کو بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ سرکلر میں کہا گیا ہے کہ جمعہ 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر عام تعطیل ہوگی، جبکہ ہفتہ اور اتوار معمول کے مطابق ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔

تین روزہ تعطیلات کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور اسٹاک ایکسچینج بھی بند رہیں گے۔

تاہم بینکوں کی فزیکل برانچز بند ہونے کے باوجود صارفین کو ضروری بینکاری سہولیات دستیاب رہیں گی جبکہ اے ٹی ایمز اور آن لائن بینکنگ سروسز معمول کے مطابق فعال رہیں گی۔

صارفین تین روزہ تعطیلات کے دوران اے ٹی ایمز اور ڈیجیٹل بینکنگ کے ذریعے معمول کی لین دین کرسکیں گے۔

بینک اور مالیاتی ادارے تین روزہ تعطیلات کے بعد 17 اگست سے دوبارہ معمول کے مطابق اپنی سرگرمیاں بحال کریں گے۔

خیال رہے ملک بھر میں یومِ آزادی روایتی جوش و جذبے اور اس عزم کے ساتھ منایا جائے گا، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)


لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…