منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل

datetime 13  اگست‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)سابق پاکستانی کرکٹر اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ عاقب جاوید کی صاحبزادی عقبہ عاقب رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔

عاقب جاوید کی اہلیہ معروف شاعرہ اور مصنفہ فرزانہ عاقب نے اپنے سوشل میڈیا پیجز پر شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔فرزانہ عاقب کی پوسٹ کے مطابق عقبہ کی شادی 9 اگست کو برطانیہ میں ہوئی، انہوں نے دونوں خاندانوں اور نوبیاہتا جوڑے کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔تصاویر میں عقبہ سفید رنگ کے دیدہ زیب عروسی لباس میں نظر آئیں، جبکہ دولہا نے سوٹ زیب تن کر رکھا تھا۔عقبہ کا تعلیمی پس منظر بھی خاصا مضبوط ہے، تقریباً 3 سے 4 سال قبل انہوں نے یونیورسٹی آف سسیکس سے میڈیا اور بین الاقوامی صحافت میں ڈگری حاصل کی تھی۔عاقب جاوید کی پاکستانی کرکٹ سے وابستگی اور فرزانہ عاقب کی ادبی خدمات نے بھی اس شادی کو خاصی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔

فرزانہ عاقب انگریزی ادب اور شاعری کے حوالے سے معروف ہیں اور فیس بک پر ان کے 3 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، ان کے فیس بک پیج کے مطابق وہ انگریزی شاعری کی تقریباً 70 کتابیں تصنیف کر چکی ہیں اور متعدد بین الاقوامی ادبی اعزازات بھی حاصل کر چکی ہیں۔اس کے علاوہ انہوں نے ایک ایسی کتاب بھی تحریر کی ہے جس میں انگریزی شاعری کے ذریعے اسلامی تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…