بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈین کرکٹرز نے پاکستان کوسرپرائز دیدیا

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)فیکا پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں ایک بارپھر رکاوٹ بن کر سامنے آگئی ہے کیونکہ ویسٹ انڈین کرکٹرز نے پاکستان کے سفر کو پلیئرز کی عالمی باڈی کی کلیئرنس سے مشروط کردیا،فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کو پاکستان اور بھارت تسلیم نہیں کرتے اور نہ ہی ان دو ممالک کے پلیئرز اس تنظیم کا حصہ ہیں مگر پھر بھی یہ پاکستان کے معاملات میں ٹانگ اڑانے سے باز نہیں آتی۔

پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی جانب سے لاہور میں پی ایس ایل کا فائنل منعقد کرنے کی تصدیق پر فیفا نے روڑے اٹکانا شروع کردیئے ہیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ہمیں جو ایڈوائس موصول ہوئیں ہیں ان میں واضح کیاگیا ہے کہ انٹرنیشنل پلیئرز کے سفر کرنے کے لئے پاکستان بدستور ایک خطرناک ملک ہے۔ویسٹ انڈیز کے جو کھلاڑی پاکستان آنے کی خواہش رکھتے بھی ہیں وہ بھی فیکا کی جانب ہی دیکھ رہے ہیں۔ کیرون پولارڈ، سنیل نارائن، سموئل بدری اور ڈیرن سیمی جیسے پلیئرز کے ایجنٹ ایڈی ٹولچرڈ کا کہنا ہے کہ ’’ ہمارے کھلاڑیوں میں یہ شدید خواہش پائی جاتی ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ہو لیکن ہم اور ہمارے پلیئرز ہی ہمیشہ اس معاملے پر فیکا کی رائے کو اہمیت دیں گے‘‘۔’’ ہم جانتے ہیں کہ پاکستان میں صورتحال بہتر ہورہی ہے لیکن ہم سیکیورٹی ماہرین نہیں اور نہ ہی ہمیں معاملات کو اپنی آنکھوں سے جانچنے کا کوئی تجربہ ہے، اس کے لئے ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہوتی ہے جوکہ متعلقہ شعبے کے ماہر ہوں، یہی وجہ ہے کہ ٹیمیں پاکستان کا سفر نہیں کررہی ہیں‘‘۔’’ پی ایس ایل کے فائنل میں صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے اور ابھی تک چیزیں واضح نہیں ہوئی ہیں، ہم دیکھتے اور انتظار کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہم پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لئے بھی پراْمید ہیں‘‘۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…