ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

معروف کرکٹر پر قاتلانہ حملہ

datetime 9  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آن لائن) افغانستان کے فاسٹ باؤلر شاہ پور زدران پر کابل میں نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کیا لیکن خوش قسمتی سے اس اندوہناک حادثے سے بچنے میں کامیاب رہے۔دارالحکومت کابل میں شاہ پور زدران ہفتے کی رات بھائی کے ساتھ اپنی گاڑی میں سفر کر رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی اور واقعے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فاسٹ باو?لر عالمی سطح پر افغانستان کے کامیاب کرکٹرز میں سے ایک شمار کیے جاتے ہیں اور نیوزی لینڈ میں 2015 ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچ میں انہوں نے اختتامی اوورز میں فتح گر ہٹ لگا کر اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرا دیا تھا جو عالمی ایونٹ میں ان کی پہلی کامیابی تھی۔حملے کے عزائم واضح نہ ہو سکے جبکہ ابھی تک کسی نے اس کی ذمے داری بھی قبول نہیں کی لیکن اس سے 2009 میں پاکستان میں سری لنکن ٹیم کی بس پر حملے کی یاد تازہ ہو گئی جس کے بعد پاکستان میں عالمی کرکٹ کا انعقاد نہ ہو سکا۔خاما پریس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہپور زدران پر قاتلانہ حملہ کیا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی انہیں نشانہ بنانے کی کوشش کی جا چکی ہے۔
حملے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اعتماد سے بھرپور فاسٹ باؤلر نے کہا کہ جنگ زدہ ملک افغانستان میں کرکٹ کو کوئی مسئلہ نہیں اور حتیٰ کہ طالبان بھی اس کے حق میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ طالبان کو کرکٹ پسند ہے اور میں ایک کرکٹر ہوں، طالبان کرکٹر پر حملے نہیں کرتے۔شاہ پور اور ان کے بھائی دونوں ہی حملے میں محفوظ رہے اور انہیں کوئی خراش تک نہیں آئی۔ابھی تک افغان کرکٹر ہر حملے کے حوالے سے ان کے بورڈ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…