ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری،دو پاکستانی کھلاڑی شامل

datetime 8  جنوری‬‮  2017 |

دبئی(آئی این پی)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ٹاپ ٹین میں دو پاکستانی کھلاڑی یونس خان اوراظہرعلی بھی شامل ہیں۔آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹسمین کی فہرست میں پاکستان کے مرد بحران یونس خان چھ درجے ترقی پا کر تیرہویں سے ساتویں نمبر پر آ گئے ہیں

جبکہ آسٹریلیا کے خلاف میلبورن ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے اظہرعلی چھٹے نمبرپرہیں۔ ٹاپ ٹین بالرز میں کسی پاکستانی کھلاڑی کا نام شامل نہیں۔ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلین کپتان سٹیوسمتھ بدستور پہلے نمبر پر ہیں، بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے جبکہ انگلینڈ کے جو روٹ نے تیسری پوزیشن سنبھالی ہے۔بہترین ٹیسٹ پلیئرزمیں نیوزی لینڈ کے کین ولیم سن چوتھے، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر پانچویں نمبر پر ہیں جبکہ میلبورن میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے پاکستان کے اظہرعلی کا فہرست میں چھٹا نمبر ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں سنچری بنانے والے یونس خان 6 درجے ترقی پا کرساتویں نمبر پرموجود ہیں جبکہ ساتھ افریقہ کے ڈی کوک آٹھویں، اے بی ڈویلیئرز نویں اور ہاشم آملہ دسویں نمبرپر براجمان ہیں۔آئی سی سی کے مطابق ٹاپ ٹین بالرزکی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت کے ایشون کا پہلا نمبربرقرارہے جبکہ رویندرجڈیجا دوسرے نمبرپرہیں۔ آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ تیسرے، سری لنکن رنگنا ہیراتھ چوتھے، ساتھ افریقہ کے ڈیل اسٹین پانچویں، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن چھٹے اورسٹورٹ براڈ ساتویں جبکہ ساتھ افریقہ کے ربادا آٹھویں نمبر پر ہیں۔بالرز کی فہرست میں ساتھ افریقہ کے فلینڈر کا نواں نمبرہے جبکہ آسٹریلیا کے مچل سٹارک دسویں نمبر پر ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…