پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

کفر ٹوٹا خدا ، خدا کرکے غیرملکی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملائیشیا کی 25 رکنی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر لاہور پہنچ گئی، مہمان ٹیم دورے میں پانچ پریکٹس میچز کھیلے گی۔پاکستان میں 2009 کے بعد زمبابوے کی ٹیم نے پہلی مرتبہ 2015 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد پہلا موقع ہے جب کوئی غیرملکی ٹیم پاکستان کے دورے پر پہنچ گئی ہے۔ملائیشیا کی کرکٹ ٹیم، نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں قیام کرے گی اور دورے میں ہائی پرفارمنس کیمپ میں شرکت کے علاوہ مقامی کلبوں کے ساتھ بھی میچوں میں حصہ لے گی۔
ملائیشین ٹیم دورے میں اپنا پہلا میچ پیر کو این سی اے کی ٹیم کے خلاف کھیے گی۔آئی سی سی کی جانب سے منعقد کی جانے والی ورلڈ کرکٹ لیگ میں ملائیشیا کی ٹیم 2011 سے مسلسل حصہ لے رہی ہے جبکہ آئی سی سی کے دیگر ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کررہی ہے۔ملائیشیا کی ٹیم کو آئی سی سی کے ایسوسی ایٹ رکن کا درجہ حاصل ہے جو اس کو 1967 میں ملا تھا۔
2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر ہونے والے حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا سلسلہ منقطع ہوچکا ہے اور اب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) بحالی کے لیے کوششوں میں مصروف ہے۔پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے گزشتہ ہفتے ایک پریس کانفرنس میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان کے دورے کی دعوت دینے کا اعلان کیا تھا۔
ویسٹ انڈیز بورڈ نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے سیکیورٹی کے معاملات کا جائزہ لینے کے لیے ایک ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کی آمد 27 جنوری کو متوقع ہے۔ویسٹ انڈین ٹیم متوقع طورپر مارچ میں پاکستان آئے گی اور اس دوران دو ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…