جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

’’پاک فوج اور پاکستان کرکٹ ٹیم‘‘ پی سی بی نے ایک بار پھر شاندار فیصلہ لے لیا

datetime 8  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ کچھ بھی ہو جائے پاکستان سپر لیگ کا فائنل اب ہر صورت لاہور میں ہی ہو گا، ، شاہد آفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکا ہے، مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں نوکری حاضر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے حتمی فیصلہ کر لیاہے ۔پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے متعلق اگر مگر کی صورتحال ختم ہو گئی ہے اور فائنل ہر صورت لاہور میں ہوگا،فارمولہ ایسا ہے کہ غیرملکی کرکٹرز بھی آئیں گے۔انہوں نے کہاکہ مصباح الحق جب بھی کپتانی چھوڑیں بورڈ میں ان کی مرضی کی نوکری حاضر ہے ۔شاہدآفریدی کے متعلق بھی ان کی مرضی کا فارمولہ تیار ہو چکاہے ۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے خواتین کرکٹرز کو فوج کے زیرنگرانی ٹریننگ کا سوچنا شروع کر دیا ہے۔ نجم سیٹھی نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کے پاس ابھی بھی دو مواقع ہیں ورنہ عدالت جانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ اس سال صرف ویسٹ انڈیز ہی نہیں کامن ویلتھ ٹیم بھی پاکستان آئے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…