میلبورن(این این آئی)سڈنی ٹیسٹ میں شکست کے بعد قومی ٹیسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ ریٹائر منٹ میں ابھی بہت وقت ہے ٗ ابھی ون ڈے سیریز ہے پھر پی ایس ایل ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ کرونگا ۔پریس کانفرس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ریٹائرمنٹ میں ابھی بہت وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ون ڈے سیریز ہے پھر پی ایس ایل ہے اس کے بعد کوئی فیصلہ کروں گا۔کپتان نے کہا کہ آسٹریلیا میں فارم میں نہیں رہاہوں، پریشر میں آکر غلط شارٹس کھیلے ۔شروع میں رنز ہی نہ ہوں تو پریشر بڑھتا ہے ٗپریشرمیں آکرغلط شارٹس کی وجہ سے نیوزی لینڈمیں بھی اسکورنہیں کرسکاتھا۔ مصباح نے کہا کہ ٹیم میں تجربے کار بیٹسمین اور ورلڈ کلاس بولر شامل تھے،آسٹریلیا جب بھی آئیں تو فٹنس سو فیصد ہونی چاہیے۔آخر میں ٹیسٹ کپتان نے کہا کہ پاکستانی ٹیم 1999 میں بھی آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز0۔3سے ہاری تھی۔ مصباح نے کہا کہ میلبورن ٹیسٹ کے آخری روز شکست ٹیم کا مورال گرا۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں اظہرعلی اور اسد شفیق نے اچھی بیٹنگ کی ٗسیریز میں نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی تسلی بخش رہی۔ مصباح نے کہا کہ برسبین ٹیسٹ سے ٹیم کو بہت اعتماد ملا تھا۔