جمعہ‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2026 

قومی ٹیم آسٹریلیا سے شکست ،ایک لاکھ ڈالر کا جھٹکا،حیرت انگیزانکشاف

datetime 7  جنوری‬‮  2017 |

سڈنی (آئی این پی )آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سویپ کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ رینکنگ میں تنزلی ہوگئی جس کے باعث پاکستان ایک لاکھ ڈالر سے بھی محروم ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی ۔آسٹریلیا نے پاکستان کو جہاں سیریز میں کلین سوئپ کرکے پے درپے ناکامیوں سے چھلنی کیا وہیں دو گہرے زخم اور بھی دیے۔

پاکستان کو سیریز میں ناکامی پر نہ صرف آئی سی سی کی چوتھی پوزیشن سے ہاتھ دھونے پڑ گئے بلکہ یکم اپریل تک ٹاپ فور میں نہ رہنے پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے بھی محروم کردیا۔ اس وقت بھارت بدستور ٹیسٹ ورلڈ نمبرایک پوزیشن پرموجود ہے۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کے بعد ددرجے ترقی پاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ۔جنوبی افریقا تیسرے اور انگلینڈ چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم(چوتھا حصہ)


لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…